8 ستمبر 2014 - 14:36
روس نئی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا

روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کے خلاف ردعمل ظاہر کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیمیٹری مڈوڈف نے آج ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اگر ماسکو کے خلاف انرجی اور اقتصادی شعبوں میں مزید پابندیاں عائد کی گئيں تو روس، اس کا مناسب جواب دے گا۔ روس کے وزیر اعظم نے تاکید کی کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں روس کے خلاف نئي پابندیوں کا عائد کیا جانا، دیگر ملکوں کے ساتھ ماسکو کے دوستانہ تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔ مڈوڈف نے اسی طرح کہا کہ یہ مسئلہ، روس کی فضائی حدود سے گزرنے والے دیگر ملکوں کی ایئر لائنز پر بھی منفی اثرات مرتّب کرے گا اور بہت سے ملکوں کی ایئر لائنز دیوالیہ بھی ہوسکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲